راولپنڈی ایکسپریس پٹری سے اترنے لگی، شعیب اختر کی متنازع آپ بیتی کے انکشافات
اپنی کارکردگی سے زیادہ تنازعات کے باعث معروف رہنے والے تیز گیند باز شعیب اختر ریٹائرمنٹ کے بعد ہی نت نئے تنازعات پیدا کرنے سے نہیں رُکے۔ ان کی خود نوشت یعنی آپ بیتی "Controversially Yours" نے اجراء سے قبل ہی دنیائے کرکٹ میں دھماکے شروع کر دیے ہیں.
'راولپنڈی ایکسپریس' اس کتاب میں اپنے کئی سابق ساتھیوں اور کھلاڑیوں اور کرکٹ سے وابستہ شخصیات پر چڑھ دوڑی ہے۔ سب سے بڑا الزام انہوں نے پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم پر عائد کیا ہے کہ انہوں نے میرا کیریئر خراب کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ شعیب اختر کا کہنا ہے کہ وسیم اکرم ان سے خوفزدہ تھے اور انہیں ٹیم میں شامل ہی نہیں کرنا چاہتے تھے یہی وجہ ہے کہ میرا کیریئر بہت دیر سے شروع ہوا۔ ٹیم میں شامل ہونے کے بعد آنے اور جانے کے سلسلے کے باعث ان کا اعتماد بہت مجروح ہوا۔ شعیب اختر کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے اُس وقت کے سربراہ توقیر ضیاء کا ساتھ اور حوصلہ افزائی نہ ہوتی تو وہ بین الاقوامی کرکٹ میں کامیابیاں حاصل نہ کر پاتے۔
مزید تفصیل:
http://cricnama.com/excerpts-from-shoaib-akhtars-autobiography-controversially-yours/
No comments:
Post a Comment